9 دسمبر 2011 - 20:30

افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایک رکن جعفر مھدوی نے کہا ہے کہ بیرونی نیٹ ورکوں نے افغانستان میں خشخاش کی کاشت اور اسمگلنگ کو بڑھانے میں نہایت منفی کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: جعفر مہدوی نے کہا کہ بیرونی نیٹ ورکوں کو مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے اور یہ منشیات کے بڑے بڑے نیٹ ورک ہیں جوافغانستان سے باہر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی مافیا حکومت پر گہرا اثر ورسوخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف کانفرنسوں میں وعدے کرنے سے ملک کی مشکلات حل نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے گذشتہ دس برسوں میں افغانستان کی مدد کی ہے لیکن صحیح نگرانی نہ ہونے کی بنا پر یہ امداد رائيگاں جا رہی ہے۔....... /169